چنیوٹ شہر اور گردونواح میں رات بھر وقفہ وقفہ کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا

25

 

چنیوٹ, 17 اکتوبر (اے پی پی):چنیوٹ شہر اور گردونواح میں رات بھر وقفہ وقفہ کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا دیگر شہروں کی طرح رات گئے اور صبح صادق کے وقت چنیوٹ میں بھی بادل کھل کر برسے،بادل برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں پر میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے پول بھی کھل گئے شہر کی تمام مین شاہرات پر بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا سارا دن گذرنے کے باوجود بھی پانی روڈز اور گلیوں میں کھڑا رہا مگر میونسپل کارپوریشن کا عملہ کہیں بھی پانی کی نکاسی کے لئے کام کرتا نظر نہ آیا افسوس ناک امر یہ رہا کہ میونسپل کارپوریشن اور ڈی سی آفس کے سامنے بڑے روڈز پر بھی پانی کھڑا رہا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو چاہیے کہ سخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے خلاف ایکشن لیا جائے اگر دو دن لگا تار بارش ہوتو پورا شہر ڈوب جائے گا مگر میونسپل کارپوریشن کا عملہ گہری نیند میں سویا ہوا ہی نظر آئے گا شہر کی مین شاعرات، جھنگ روڈسمیت، ضلع کچہری،کچہری روڈ، مشکی شاہ، معظم شاہ،دلخوشاب سمیت متعدد علاقوں میں بارشوں کا پانی ابھی تک کھڑا ہے۔