ڈیرہ غازی خان :رکشے کو بچاتے ہوئے کوچ الٹ گئی،4 افراد جاں بحق،9 زخمی

31

ڈیرہ غازی خان ،16 اکتوبر (اے پی پی):رکشے کو بچاتے ہوئی کوچ الٹ گئی،4 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ راجن پور سے ڈیرہ غازی خان آنے والی بس(چوہدری ایکسپریس) کو انڈس ہائی وے غوثیہ آئل مل(عالی والہ چوک) کے قریب حادثہ پیش آ گیا ہے۔بس رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ھے اور بس میں 30 سے 40 مسافر سوار ہیں۔اطلاع ملتے ہی کوٹ چھٹہ ریسکیو سٹیشن سے دو ایمبولنسز جائے حادثہ کی طرف بھیج دی گئیں۔ جب ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو 4 افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جا رہا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔