ڈی پی او بھکر نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیاب امید واروں کو میڈل پہنائے

10

بھکر، 31 اکتوبر(اے پی پی):ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قمرنےانٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے کھلاڑیوں کو ڈی پی او آفس میں میڈل پہنائے۔

سپورٹس جمنیزیم بھکر میں پولیس کی بہترین سیکیورٹی انتظامات میں ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سپورٹس کمیٹی کے زیر نگرانی اختتام پذیر ہونے والے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیبل ٹینس پلیئر میں فرسٹ محمد شاہ زیب، سیکنڈ سید محمد ذیشان عادل، تھرڈ محمد صدیق، اور ان کے کوچ نیشنل کھلاڑی ایگزیکٹیو ممبر پنجاب سید مصطفی عادل سمیت ڈی پی او آفس بھکر میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قمر نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور اعزازی سر ٹیفیکیٹ سے نوازا اور ٹیبل ٹینس کوچ سید مصطفی عادل کو بہترین ٹیبل ٹینس کوچنگ کی خدمات میں اسپیشل سند دی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے مسائل پر فوری احکامات جاری کیے، ٹیبل ٹینس کے کھیل کیلئے ایک عدد ٹیبل دینے کا وعدہ کیا اور کہا  ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیےڈرائیونگ لائسنس پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت کے بعد بنوائے جائیں۔

 ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کھلاڑیوں کے شوق اور کوچ کی محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ڈی پی او بھکر نے نوجوانوں  کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا کہ نوجوان کے لیے تین مقامات  بہترین ہیں، پہلاگھر، دوسراتدریسی میدان، اور تیسرا کھیل کا میدان ان تینوں میں ان کی شان ہے۔