ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):قائمقام کمشنرملتان کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مریضوں میں واضح کمی آئی ہے،نجی لیباٹریز اور ہسپتالوں سے ڈینگی مریضوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکے روز ڈویژنل محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں ڈپٹی کمشنرز خانیوال،لودھراں،وہاڑی سمیت ایڈیشنل کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرز غلہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک اشیا خوردونوش کی سستی فراہمی یقینی بنائیں، لیز اور نیلامی کیلئے سرکا ری زمینوں کا مکمل ریکارڈ اور کمرشل ریٹ فراہم کیا جائے،حکومت پنجاب نے ریونیو میں اضافے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔











