فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وسینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں اور مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔وہ پیر کی سہ پہرمسلم لیگ(ن) کے رہنماوسابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کے ڈیرہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرراجہ ریاض احمد، (ن) لیگ کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اور دیگر لیگی رہنماوامیدواران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ انہیں ان کے قائد کی جانب سے فیصل آباد کیلئے ڈسڑکٹ کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے راجہ ریاض کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔











