لاہور، 24 اکتوبر(اے پی پی) گورنر ہائوس لاہورکی تاریخی عمارت کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے حوالے سے پنک لائٹس سے روشن کر دیا گیا۔
گورنر ہائوس لاہورکی تاریخی عمارت کو گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے حوالے سے پنک لائٹس سے منور کیا گیا ہے۔پورے ملک کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی بریسٹ کینسر سے آگاہی کا مہینہ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی دفعہ مال روڈ والی طرف گورنر ہائوس کے مین گیٹ اور دیوار پر بھی بریسٹ کینسر سے آگاہی کے متعلق معلوماتی بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔ پنک ربن جو بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کی علامت ہے اس کے نشان کو بھی نیون لائٹس سے بنا کر مرکزی گیٹ پر مزین کیا گیا ہے۔











