ہرنائی؛اے ڈی سی جنرل نے جتنا عرصہ ملازمت کی دن رات عوام کی خدمت کی ،ڈی سی محمد جاوید ڈومکی

34

ہرنائی،22 اکتوبر( اے پی پی ): تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے، اے ڈی سی جنرل ارباب سعید کاسی نے جتنا عرصہ ہرنائی میں ملازمت کی دن رات عوام کی خدمت کی ہےٍ۔

 ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی نے اے ڈی سی جنرل ارباب سعید کاسی کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران وہ ڈی سی آفس ہرنائی کے سٹاف نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے اے ڈی سی کی اچھی کارکردگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی سی جنرل ارباب سعید کاسی نے جتنا عرصہ ہرنائی میں ملازمت کی ہے ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئیے اور تمام سٹاف اور ضلع کے لیے ملنسار آفسر ثابت ہوئے۔