اوکاڑہ،11نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) اوکاڑہ چوہدری محمد اعجاز نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت (توسیع) زمینداروں کو اعلیٰ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک کھادوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک زمیندار نے فیس بک پر ڈیلر کے خلاف جعلی کھاد کا مبینہ الزام لگایا جس پر محکمہ زراعت نے فوری کھاد کا سمپل لیکر لیبارٹری بھیجا تو کھاد بالکل صحیح نکلی۔انہوں نے زمینداروں کو پیغام دیا کہ اگر کوئی ڈیلر مبینہ طور پر جعلی کھاد کے کاروبار میں ملوث ہو تو محکمہ زراعت کو فوری شکایت کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔











