دریا خان ؛ ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم افراد کو مصنوعی اعضاء لگانے  کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

18

دریا  خان ، 11 نومبر(اے پی پی ):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پراستھیٹک اینڈ ارتھونک سینسز کے تعاون سے سوشل ویلفیئر سوسائٹی 319 گ ب اور اکلوتا فاؤنڈیشن پاکستان نے پیرمحل میں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم افراد کو مصنوعی اعضاء لگانے کےلئے میڈیکل کیمپ لگایا اور پنجاب کے دس اضلاع سے 156 معزور افراد کی رجسٹریشن کرکے 32 لوگوں کو مصنوعی ٹانگیں اور بازو لگا دیئے گئے جبکہ 11افراد کے اعضاء تیار کئے گئے اور 26 مزید لوگوں کو لگائے جانے والے مصنوعی اعضاء کی پیمائش کی گئی ہے۔

اس موقع پر تنظیم  کے  ذمہ داران کا کہنا تھا  کہ 2010 سے کام کررہے ہیں اب تک 15 ہزار سے زائد افراد کو بالکل مفت  مصنوعی اعضاء لگا چکے ہیں،ابھی پیرمحل میں چار سو سے زائد مزید افراد اعضاء سے محروم ہیں، معزور افراد کی بحالی کیمپ کے علاؤہ مقامی سوشل ویلفیئر سوسائٹی اب تک علاقہ پیرمحل میں نو میڈیکل بورڈ کروا کے 8 سو سے زائد معذور افراد کو معذوری سرٹیفیکیٹ اور معذوری شناختی کارڈ بنوا کر دے چکی  ہیں  اور معذور افراد کے میڈیکل کیلئے سوسائٹی کی کاوشوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں مستقل طور پر بورڈ کی تشکیل کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں۔