اوکاڑہ؛ پولیس نے قمری ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

37

 

اوکاڑہ،18نومبر(اے پی پی ):پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے کارروائی کرتے ہوئے قمر نواز عرف قمری ڈکیت گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے چار عدد موٹر سائیکل آٹھ عدد موبائل اور پانچ لاکھ نقدی برآمد کی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ناجائز رپیٹر اور تین عدد پسٹل بھی برآمد ہوئے۔ملزمان روڑ پر مسافروں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔