اوکاڑہ:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے احکامات پر ضلع بھر میں اینٹی ڈرائیو ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

43

اوکاڑہ،17نومبر(اے پی پی): مشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے احکامات پر ضلع بھر میں اینٹی ڈرائیو ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا جس کے تحت ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے افسران اپنے دفاتر میں پیدل سفر کر کے پہنچے۔

 اس دن کو منانے کا مقصد ہے کہ دھوئیں کا باعث بننے والی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور ہر قسم کی مشینری جس میں پٹرول بطور انجن استعمال ہو ان کے استعمال میں کمی لانا اور آب و ہوا کو سموگ فری بنایا ہے، عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں بنائی جا سکتی اس لیے لوگوں کو بھی چاہیے کہ انسدادِ سموگ مہم کا حصہ بنیں اورآمد و رفت کے لیے خود بھی سادگی اپنائیں اور پٹرول و ڈیزل سے چلنے اور دھویں کا سبب بننے والی سواری کے استعمال میں خود بھی کمی لائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مضر صحت سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت پنجاب وسیع تر حفاظتی اقدامات کر رہی ہے تاکہ سموگ کا باعث بننے والے مختلف عوامل پر قابو پا کر اس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے، گاڑیوں سے نکلتا کالا دھواں سموگ کی بڑی وجہ ہے جس کے باعث ایئر کوالٹی کنڈا انڈیکس مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے.