ڈیرہ غازی خان،17نومبر(اے پی پی ): ضلع ڈیرہ غازیخان میں مہنگی کھادیں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع بھر میں کھاد ڈیلروں کی90دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی اور اس دوران 16دکانوں پر اوورچارجنگ پائی گئی جس پر ضلعی افسران کی طرف سے مہنگی کھادیں فروخت کرنے والوں کو85ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ کسانوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے والے کھاد ڈیلروں کیخلاف ایکشن جاری رہے گا اور منافع خوروں کی گرفتاریوں کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے۔











