اٹک؛پولیومہم 27 نومبر سےشروع ہو گی، متعلقہ محکمےاس میں بھر پور کردار اداکریں گے،ڈپٹی کمشنر

4

اٹک،13نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک راٶ عاطف رضا نےکہا ہے کہ پولیومہم 27 نومبر سےشروع ہو گی اورتمام متعلقہ محکمےاس میں بھر پور کردار اداکریں گے۔

انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں انسدادپولیو مہم کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتےہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹراسداسماعیل،ایم ایس گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال ڈاکٹرجوادالہی اور ڈی ایچ اوڈاکٹرکاشف حسین نے ڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پولیومہم27نومبرسےیکم دسمبرتک جاری رہےگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی،قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی مکمل تربیت کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔سی ای او ہیلتھ  نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی  جائے  گی،تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،ضلعی سطع پر کنٹرول روم بھی قائم  کیا جائے  گا۔

ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔