بورے والا ؛برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر کا پاک فوج کیخلاف زہر اگلنے پر سول سوسائٹی ،تاجران و شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

26

بورے والا ،16 نومبر( اے پی پی ): بورے والا کی سول سوسائٹی،تاجروں اور نمائندہ شہریوں کی طرف سے برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے عادل راجہ کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عادل راجہ بھارتی ایجنٹ ہے اور ملک دشمن ایجنڈے کے تحت پاک فوج اور ریاست پاکستان کے خلاف جو زیر اگل رہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے اسے فوری طور پر گرفتار کرکے پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔