بھکر ،14 نومبر( اے پی پی ): ڈی پی او بھکر محمد نوید کی قیادت میں بھکر پولیس نے چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 6رکنی چوروں کا گینگ گرفتار کرلیا ۔ چوری کی کافی وارداتیں ٹریس ایس ایچ او صدر بھکر معہ ٹیم نے مشہور زمانہ بدنامہ زمانہ چھ رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان ، یاسین، افتخار،عصمت اللہ،عمران،وقاص ، گل حسن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں چوری شدہ مال مسروقہ 13 عدد سولر پلیٹ ،رکشہ چوری شدہ ،50 ہزار نقدی،کل مالیتی 1050000 روپے برآمد کئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل 30 بور اور لاکھوں مالیت کے 22 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر نے 302 جرم کے ملزم محمد شریف کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پستول 30 بور برآمد کیا گیا ، ڈی پی او محمد نے کہاکہ بھکر پولیس سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔











