بھکر؛پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

20

بھکر ،20 نومبر( اے پی پی ): بھکر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایس ایچ او سرائے مہاجر احسان اللہ خان معہ ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم شاہزیب کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 12 بور رپیٹر برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں اشتہاری،ملزم زمان علی کیٹگری بی کو گرفتار کر لیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی ہر قسم کی نمائش پر پابندی ہے اور کسی کو اجازت نہیں ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرے جو بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔