بھکر؛ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، متعدد گرفتار

18

بھکر،10 نومبر(اے پی پی): بھکر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم مزمل ولد سیف اللہ کو گرفتار کر لیا  ہے  اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ملزم رمضان سے  1060 گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ پولیس تھانہ سرائے مہاجر نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری  محمد شیراز کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی ، معہ آلات شراب کشید  20لیٹر شراب برآمد کر لی  ہے اور ملزمان  پر مقدمہ درج  کر لیا ہے ۔ تھانہ صدر پولیس دریا خان  نے چوری میں ملوث  ملزم محمد سلیمان کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ رقم 40 ہزار روپے برآمد کر لی ہے ،   اسکے علاوہ چوری میں ملوث ملزم امداد حسین  کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری کی رقم مبلغ 25 ہزار روپے برآمد کر لی ہے  اور  ملزمان کو  گرفتارکر لیا ہے ۔

 پولیس تھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں گم ہونے والے بزرگ شخص کو تلاش کر کے لواحقین کے  کے حوالے کیا گیا ، وراثان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔