بھکر؛ پولیس کے تشخص میں مثبت تبدیلی کے لیے انٹرن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، ڈی پی او محمد نوید

45

بھکر،15 نومبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس کے تشخص میں مثبت تبدیلی کے لیے انٹرن شپ کا انعقاد خوش آئند  ہے  جس کے مثبت اثرات رونماء ہو رہے ہیں، پولیس انٹرن شپ کا مقصد طلباء  جو کہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اپنی عملی زندگی میں آگے چل کر پولیس کا اثاثہ بن سکیں اور جس شعبے میں بھی جائیں پولیس کے معاون و مددگار بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس انٹرن شپ کے دوسرے مرحلے کی اختتام تقریب کے موقع پر طلباء  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے کہا کہ نوجوان نسل کو معاشرے میں عدم برداشت اور جرائم و منشیات کے تدارک میں اپنابھرپور مثبت کردار اداکرنا ہوگا، طلباء  اپنے شہر،محلہ اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھکر پولیس کی جاری مہم میں متحرک کردار ادا کریں۔

ڈی پی او  نے مزید کہا کہ پولیس انٹرن شپ کے سیکنڈ فیز میں طلباءکو پولیس لائن،ماڈل پولیس اسٹیشن،ایس آئی پی ایس، فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر کے  دوروں اور قابل پولیس افسران کی جانب سے پولیس ورکنگ اور مختلف شعبوں سے متعلق لیکچرز دئیے گئے۔

دوران تقریب طلباء نے انٹرن شپ کے حوالہ سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور تجاویز بھی دیں۔ بعدازاں ڈی پی او بھکر محمد نوید  نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔

اس موقع  پر پروفیسر عبدالعزیز انجم ڈگری کالج بھکر ، ، انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر ملک محمد رضوان، ، انچارج ایس ایس اے  واجد حسین اور انچارجآر پی او  محمد اکرم  سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔