بھکر، 11 نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں سرکل افسران ، تمام ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز دفاتر ہائے نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ انسداد جرائم، منشیات فروشوں، ملزمان اشتہاری،اسلحہ ناجائز ہولڈرز کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، ہم زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔











