بھکر میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،20کنال پر کاشت غیر معیاری فصلیں تلف

57

بھکر، 19 نومبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھکر میں سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کے خلاف کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لال دوریش کے علاقہ میں تقریبا20کنال رقبے پر سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی غیر معیاری گوبھی اور دیگر فصلوں پر ہل چلا کر تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں کاشت کی گئی سبزیوں کا معائنہ کیا اور ایسے کاشتکار جو فصلوں کی کاشت میں سیوریج کا پانی استعمال کرتے ہیں انہیں حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سبزیوں کی کاشت کیلئے سیوریج کے پانی کے استعمال پر پابندی عائد ہے اس لیے ایسے کاشتکار جو فصلوں کی کاشت میں سیورج کا پانی استعمال کریں ان  کے خلاف  انتظامیہ کو 1223پر اطلاع کریں۔