بہاولنگر،12 نومبر(اے پی پی): ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، بہاولنگر کے قدیمی مندر میں دیوالی کے موقع پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ہندو برادری کے مرد و خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس موقع امیر جماعت اسلامی ضلع ولید ناصر نے ہندو مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ پر دیوالی کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت لال چند ، ساجن بھاٹیا اور دیگر نے کہا کہ آج کا تہوار خوشیوں بھرا تہوار ہے،پاکستان دنیا کا سب سے خوبصورت اور پیارا ملک ہے،پاکستان میں اقلیتیوں کا سب سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی ولید ناصر نے کہا کہ ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے آئے ہیں، ہمارا دین اقلیتیوں کو بھی تمام حقوق دیتا ہے۔
تقریب میں ہندو خواتین کو مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے۔