جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے بطور نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

35

پشاور،12   نومبر(اے پی پی): جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے بطور نگران وزیراعلی  خیبر پختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھا لیا ہے ۔

 گورنر ہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کے نامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا

تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان، میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنر پشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔