خواتین تعلیم یافتہ ہونگی  تو ہی  ایک اچھی ماں ، بہن  اور بیٹی ثابت ہونگی؛ وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی

63

اسلام آباد، 29 نومبر (اے پی پی ):  وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی  پروفیسر زہرہ منیر  نے کہا ہے کہ  خواتین تعلیم یافتہ ہونگی  تو ہی وہ  ایک اچھی ماں ،اچھی بہن  اور اچھی  بیٹی ثابت ہونگی۔

بدھ کو یہاں فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی  میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس  کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں پروفیسر زہرہ   منیر  کا کہنا تھا کہ  مشال ملک  طلبہ کے لیے ایک مثالی کردار ہے۔ ان  کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں ذہنی صحت اور تندرستی کا مرکز موجود ہے  جو ان کے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے  کوشاں ہے۔