ساہیوال؛میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 54 فیصد

60

ساہیوال، 18 نومبر(اے پی پی): ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا امتحانات میں صرف 6209 طلبہ و طالبات شریک ہوئے،3354 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 54 فیصد رہا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی موجود تھے۔

نتائج 800292 پر رول نمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں، طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔