سرگودھا،12نومبر(اے پی پی):تاجر ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں،تجارت میں برکت ہے، کاروباری شخصیات اس ملک کو سہارا دیئے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آبادمہر شاہد اقبال نے سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں ایک کاروباری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہر شاہد اقبال نے کہا کہ نجی کمپنیاں گھروں میں خواتین کر برسر روزگار بنانے کیلئے کام کریں آج کل مہنگائی کے دور میں میاں بیوی ملکر کام کریں گے تو وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرسکیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب حافظ عمران،صدر این پی اے پنجاب سید شہزاد شیرازی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ضلع بھر سے سینکڑوں بیوٹی پارلر کے کاروبار سے منسلک خواتین نے بھی شرکت کی۔تقریب میں بیوٹیشن کی کلاس دی گئی اور مہندی لگانے کے مقابلے کروائے گئے۔











