ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی پہلی ایلومینائی تقریب،بانی چیئرمین کو زبردست خراج تحسین

21

ساہیوال، 12 نومبر(اے پی پی):ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی پہلی ایلومینائی تقریب،اولڈ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد میں شرکت، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرمین ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ شعیب اقبال سید تھے۔

تقریب میں کالج کے بانی چیئرمین سید تجمل عباس اور پہلے پرنسپل لیفٹینٹ کرنل (ر)عارف چوہان کی سکول کے لئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں 1986میں سکول میں داخلہ حاصل کرنے پہلے طالب علم عدنان خالد کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا جبکہ بشری وقاص نے اپنی نظم پیش کی۔اس موقع پر سکول کے بارے میں ڈاکومنٹری پیش کی گئی اور وفات پا جانے والی سیکشن ہیڈ سروش ضیاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں اولڈ سٹوڈنٹس ملک قاسم ندیم،ڈاکٹر محمد علی یاسین اور مومنہ ایزد نے بھی خطاب کیا اور دوران تعلیم حاضرین کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈی پی ایس کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اندورن و بیرون ملک مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اولڈ سٹوڈنٹس سے اپیل کی کہ وہ ڈی پی ایس کی ترقی کے لئے آگے آئیں اور تعلیمی سہولیات میں اضافے کے لئے سکول انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کی ترقی میں حصہ لینا اولڈ سٹوڈنٹس پر ایک فرض ہے جو ادا کیا جانا چاہیے۔اس سے پہلے پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ سکول میں کیمبرج کلاسوں کے لئے علیحدہ بلاک کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے جس کے لئے اولڈ سٹوڈنٹس دل کھول کر عطیات دیں۔عطیات کی وصولی کے لئے علیحدہ بنک اکاؤنٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ڈی پی ایس ایلومینائی کی سالانہ تقریب اب ہر سال نومبر کے دوسرے ہفتہ کے دن باقاعدگی سے منعقد ہوا کرے گی۔

جبکہ پرنسپل برگیڈئر (ر)سید انوار الحسن کرمانی،وائس پرنسپلز اکبر علی اور مومنہ ایزد،سابق وائس پرنسپل محمد رفیق،سیکشن ہیڈز میاں محمد اکمل اور جاوید اقبال اوربورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین پروفیسر قمرالزمان خان،چوہدری سلطان محمود،سید افتخار حسین شاہ اور حبیب جیلانی وینس،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ڈاکٹر سیف اللہ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔