سکھر، 19 نومبر(اے پی پی): ٹائون شپ کے قریب آئل ٹینکرز میں آ گ لگ گئی ، عینی شاہدین کے مطابق بائی پاس سٹی پوائنٹ کے قریب لوڈر مزدہ نے آئل ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماری ، جس سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کیبعد قریبی آبادی والے گھروں کو خالی کرلیا گیا ہے اور بلوچستان سے آنے جانے والی ساری ٹریفک رعک لی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق کراچی جانے والے روٹ پر حادثہ پیش آیا ہے، آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادی خالی کروائی جا رہی ہے۔ فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 ایمولینسز موقع پر موجود ہیں۔