سیالکوٹ۔20نومبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹروسیم مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ سے بچاوکیلئے سیالکوٹ ا ور گردونواح میں20 نومبر تا 26 نومبر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیاہے۔
شہریوں کے لیے ہر قسم کی آوٹ ڈور سرگرمیوں کے لیے ماسک لگانا لازمی ہوگا،حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سموگ کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال سے شہری سانس ،گلے اورپھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔