شمالی وزیرستان؛اتمانزئی جرگہ کا پولیو کے تدارک کیلئے حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان

8

 

شمالی وزیرستان،11 نومبر(اے پی پی ):شمالی وزیرستان کے  اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے  تدارک  کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اتمانزئی جرگہ ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی جرگہ ہے۔ اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں  پولیو جیسی مہلک بیماری کے  تدارک  کیلئے  حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے اور گزشتہ پانچ مہینوں سے پولیوں مہم سے بایئکاٹ کے خاتمے کا اعلان کرکےحکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروئے  کار لاتے ہوئے شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے  کیلئے  مکمل تعاون کا اعلان کیا ۔

جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔  اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔

 اتمانزئی جرگہ نے حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔