صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ آمد، اہم اجلاس کی صدارت

11

لاہور 14 نومبر:( اے پی پی ): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ آمد اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد حسین اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ وی آر آئی میں 06 مہلک بیماریوں پر قابو پایا جا چکا ہے ۔ مہلک بیماریوں میں گل گھوٹو ، چوڑے مار، انتڑیوں کا زہر اور خونی پیچش شامل ہیں کیپرائن پلورو نمونیہ ، رانی کھیت اور کاٹا شامل ہیں۔ بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر بیماریوں کے حوالے سےایف ایم ڈی کی صلاحیت بڑھائ جا رہی ہے دو مہلک بیماریوں پر کنٹرول پانے کے لیے ریسرچ جاری ہے ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کولڈ چین سپلائی سسٹم کا معائنہ بھی کیا کولڈ روم میں پڑی ادویات کا ٹمپریچر وغیرہ چیک کیا۔صوبائی وزیر نے ویکسین کے آن لائن سسٹم کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ریسرچ انڈوومنٹ فنڈ کا قیام ناگزیر ہے ڈریپ ریگولیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وی آر اے کو خود مختار بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔وی آر اے کے ہر ریسرچر سال میں ایک  مرتبہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ریسرچ پراجیکٹ جمع کرائے،بلاشبہ محدود وسائل کے ساتھ انسٹیٹیوٹ بہترین کام کر رہا ہے ، وی آر اے کی کیپیسٹی بلڈنگ کو بڑھانے میں محکمہ اپنا کردار ادا کرے گا ۔