قصور،05نومبر(اے پی پی):قصور پولیس کا جرائم کے انسداد اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن اقدام،مرد و خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل محافظ فورس کا قیائم کی گئی۔
ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے مردوخواتین پولیس اہلکاروں اور محافظ فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محافظ فورس کے مرد و خواتین اہلکار جدید اسلحہ اور حفاظتی گیجٹس سے لیس ہوں گے،22 نئی موٹرسائیکلوں پر 44 پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے جبکہ شہر قصور 10 تربیت یافتہ خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔
طارق عزیزسندھونے کہا کہ محافظ فورس کے قیام کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ جرائم کا تدارک کرنا ہے،محافظ فورس سے کریمنلز پر خوف طاری کرنا جبکہ شریف شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہےاور کہا کہ محافظ فورس نے شہر میں بھاری نفری کےساتھ فلیگ مارچ بھی کیا جس کا مقصد شہر میں امن و امان یقینی بنانا ہے،قصورپولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔