قصور،18نومبر(اے پی پی):قصورمیں ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار،تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی ایس ایچ او طارق محمود کی سربراہی میں کارروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث صابر عرف صابری ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ صابر عرف صابری راہزنی کے دو مقدمات میں مجرم اشتہاری بھی تھا،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 5 لاکھ روپے کی نقدی، 6 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش چھانگا مانگا، کوٹ رادھاکشن اور گردونواح میں 15 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو شاباش دی۔