لاہور؛وزیر اعلی کا باغ جناح کا دورہ، باغ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا

32

 

لاہور،19نومبر  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح کا دورہ کیا اور باغ جناح کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ کے مزار کے اطراف کا معائنہ کیا اور باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے۔انہوں  نے عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر نا پسندگی کا اظہارکیا اور باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا۔

 وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ باغ جناح کو عالمی معیار کا باغ بنایا جائے گا،اس ضمن میں انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کرکے پیش کیا جائے۔انہوں نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات،ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔