لاہور؛  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیول 1 کوچنگ کورس کا آغاز

40

 

لاہور ،17 نومبر (اے پی پی ): نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیول 1 کوچنگ کورس کا آغاز ہوگیا ہے، کوچنگ کورس میں 29 خواتین شریک ہیں۔

کوچنگ کورس میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز گل فیروزہ، کائنات حفیظ، رامین شمیم، سدرہ نواز، سکھن فیض اور سیدہ عروب شاہ بھی شامل ہیں، چار روزہ کورس پیر کو اختتام پذیر ہوگا۔