لنڈی کوتل،31اکتوبر(اے پی پی ):غیر قانونی مقیم باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک طورخم کے راستے 104085 افراد جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے ملک جاچکے ہیں، غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو دی گئی 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔