ملتان؛ انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس، کمشنر کی مہم میں تیز ی کی ہدایت

13

ملتان، 06 نومبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے  کی ہدایت کی  اور کہا کہ محکمہ صحت، متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی کارروائیوں میں بہتری لائیں،تمام مثبت مقامات پر فوری کیس ریسپانس کیا جائے، شہری اپنا ماحول صاف اور خشک رکھیں۔

اجلاس میں فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈویژن میں ڈینگی کے7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 1210 ان ڈور ٹیموں کو سرویلنس کے دوران 23870 گھروں میں لاروا برآمد ہوا۔ 361 آوٹ ڈور ٹیموں کو 1984 لاروا موجودگی کے مثبت مقامات ملے۔امسال ابتک 51169 نوٹسز جاری،5485ایف آئی آر درج کی گئی۔1998مقامات سربمہر،160 افراد گرفتار کئے گئے۔ بار بار آگاہی کے ساتھ شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔