ملتان، 06 نومبر(اے پی پی ):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کےاحکات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےغوث الاعظم روڈ، ناردرن بائی پاس روڈ، سیداں والا چوک، محمودکوٹ ، بہادر پور، چونگی نمبر 6اورچونگی نمبر 9 کے اطراف روڈ کے دونوں جانب تجاوزات ہٹوا کر روڈ کلیئر کروادیا جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے واے سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔











