ملتان،01 نومبر(اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے،ایک روز میں مزید 102 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔96 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،4 بجلی چور گرفتار کر لئے گئے۔ بجلی چوروں کو62 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15 لاکھ60 ہزار وصول کئے گئے۔ شادن لُنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان کی مختلف بستیوں اور دیہاتوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔بستی جموں وانی اور دیگر دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پر ایل ٹی لائنوں سے بجلی منقطع کر کے اتار لی گئیں۔پولیس کے ہمراہ آپریشن میں ایک بجلی چور موقع سے حراست میں لے لیا گیا۔ساہیوال شہر میں تبارک فیملی ریسٹورنٹ میں ریموٹ کنٹرول سسٹم کے زریعے بجلی چوری پکڑ لی۔ پاکپتن روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں بجلی چوری میپکو ٹیم نے ایم اینڈ ٹی سٹاف کے ہمراہ پکڑی۔میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیا گیا، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
یکم نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو 1080000روپے جرمانہ عائد کیاگیااور13مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 33 صارفین 1440000روپے جرمانہ عائد کیا اور32 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 4افراد کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو480000 روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 13صارفین کو740000روپے جرمانہ عائداور13 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 8صارفین کو640000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 8صارفین کو210000 روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو700000 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو580000روپے جرمانہ عائد اور3 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 8صارفین کو390000 روپے جرمانہ عائد کیا اور8 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے مزید4 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔لودہراں اور مبارک پور میں 19 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر8 نادہندہ کاشتکاروں کے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔











