ملتان،18نومبر(اے پی پی):پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرتی،چولستان، صحت افزاء دلکش پہاڑی اور میدانی علاقوں کی عکاس عکس پاکستان فوٹوگرافی کی نمائش ملتان میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ملتان کالج آف آرٹس زکریا یونیورسٹی میں سجائی گئی عکس پاکستان فوٹوگرافی نمائش میں کہیں چولستان کی صحرائی زندگی کو دکھایا گیا تھا تو کہیں شمالی علاقہ جات کے صحت افزاء مقامات پر قوس و قزح کے رنگ بکھیرتے مناظر کی عکسبندی کی گئی تھی۔ملتان فوٹوگرافر کلب کے زیرِ اہتمام عکس پاکستان نمائش میں ایسی تصاویر بھی نمائش میں سجائی گئیں کہ تہذیب و ثقافت کی عکاس تصاویر خود بولتی ہوئی محسوس ہورہی ہیں۔عکس پاکستان کے نام سے فوٹوگرافی نمائش میں پاکستان کے مزارات کے حوالے سے صوفی ازم کی بھی عکاسی بھی کی گئی ہے۔