ملتان :وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری

15

 

ملتان ،07 نومبر(اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں مزید125 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔110نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 3 بجلی چور موقع سے گرفتارہوئے۔بجلی چوروں کو63 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اربن سب ڈویژن لودھراں کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ بستی مہران والا اور بستی صندل والا میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔16افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ڈی جی خان سب ڈویژن کی بستی حجانہ میں 10 گھروں میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑلی۔ میٹرز، تاریں اور ایل ٹی لائنیں اتار کر قبضہ میں لے لیں، مقدمات درج کروانے کی کاروائی شروع کر دی۔ سنگم سب ڈویژن کی ٹیم نے بستی ڈاہے والا میں بجلی چوری کا بڑا کیس پکڑاگیا۔پوری بستی میں 27افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ میپکو ٹیم نے ہائی ٹینشن لائن اتار کر بجلی سپلائی بند کی۔مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادیں۔6نومبر 2023ء کو ملتان سرکل میں 9 بجلی چوروں کو8 لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور9 مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈیرہ غازی سرکل میں 10 صارفین کو5 لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد اور 10 مقدمات درج ہوئے جبکہ 3بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کوایک لاکھ60 ہزارروپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 13بجلی چوروں کو4 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد اور2 ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 13 صارفین کو9 لاکھ20 ہزار روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 68 بجلی چوروں کو24 لاکھ40 ہزار روپے جرمانہ عائداور68مقدمات درج، مظفر گڑھ سرکل میں 5 افراد کوایک لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائد اور2 مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 2 بجلی چوروں کوایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد اور2 ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 6بجلی چوروں کو7 لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور6 مقدمات کا اندراج ہوا۔ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے مزید 10 کروڑ41 لاکھ40 ہزار روپے وصول کئے گئے۔