ملتان ،7 نومبر( اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ڈاکٹرز نرسنگ ہاسٹلز، سرائے کا جائزہ لیا،
انہوں نے کہا کہ توسیعی بلاک مکمل، میڈیکل سرجیکل او پی ڈی مکمل فعال کردی گئی ہے۔ مریضوں،لواحقین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام ہے۔ باری کیلئے ٹوکن سسٹم متعارف کروا گیا ہے۔
انہوں نے 31 جنوری تک سرائے کی تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرائے کی تکمیل سے مریضوں کے لواحقین کو رہنے کی مناسب جگہ میسر ہوپائے گی۔ایکسیئن بلڈنگ حیدر علی نے کہا کہ 8 کروڑ67 لاکھ43 ہزار روپے کی لاگت سے ڈاکٹر ہاسٹل کی تعمیر جاری ہے، اس مالی سال میں ڈاکٹرز ہاسٹل مکمل کرلیا جائے گا۔
20 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 منزلہ سرائے کی بنیاد کا آغاز کیا جاچکا ہے،مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے کام مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، 42 کمروں پر مشتمل ڈاکٹرز ہاسٹل، 42 کمروں پر مشتمل نرسنگ ہاسٹل زیر تعمیر ہے۔
ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں 2000 سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہیومن ریسورس کی کمی پورا کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ، الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی گئی ہے۔کمشنر عامر خٹک نے مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ،ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر اسد موجود تھے۔











