میرپورخاص؛ بین الصوبائی گروہ گرفتار، عورت بازیاب

59

 

میرپورخاص،یکم اکتوبر(اے پی پی): پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے  بین الصوبائی گروہ کے  کارندوں کو  گرفتا ر کر لیا ہے  اور بیچنے کے ارداے سے لائی گئی خاتون  کوبرآمد کر لیا گیا ہے ۔ملزمان میں  نیاز محمد عرف نیازو ولد ولی محمد سکنہ نزد ولی محمد جسکانی میرواہ، الطاف ولد گوھر علی سکیرا پنجانی سکنہ ملتان صوبہ پنجاب، بشیر ولد عبدالکریم راجپوت سکنہ کچی آبادی لطیف آباد 12 حیدرآباد گرفتار، غلام مصطفی سکنہ دولت شامل   ہیں ۔

  گرفتار ملزمان  درگاہوں، بس اسٹاپ، اسٹیشن پر تنہا عورتوں کو نشانہ بناتے  اور بیچنے کی غرض سے مختلف لالچ یا ورغلا کر سندھ میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں کو بیچ دیتے ہیں۔ گروہ میں دیگر عورت ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ   درج کر لیا گیا ہے ۔