نو تعینات نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا

1

پشاور، 13نومبر(اے پی پی) خیبر پختونخوا کے نو تعینات نگران وزیر اعلیٰ جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نے  پیر کو با ضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ  پہنچنے  پر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے  انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سیکرٹریٹ کے عملے  سے تعارفی ملاقات کی، جہاں انہیں  وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور بارے میں مختصر بریفنگ دی گئی۔