نگران کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی اور پرائیویٹائزیشن کا گیارہواں اجلاس

38

 

لاہور 24 نومبر ( اے پی پی )  نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ، اوقاف و مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی زیر صدارت نگران کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی اور پرائیویٹائزیشن کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر منصور قادر اور  بلال افضل نے شراکت کی۔اجلاس میں بے زمین چولستان کے لوگوں کو ریاستی زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے پبلک سیکٹر میڈیکل/ڈینٹل کالجوں کے لئے داخلہ پالیسی،  چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا بطور میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت کالج روڈ کا نام  تبدیل کر کے “پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب مراد شہید روڈ” رکھنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں کوٹ اسحاق سے بہک احمد تک سڑک کا نام  میاں منصور احمد روڈ رکھنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایس ایم بی آر سیکریٹری ریگولیشن ، سیکریٹری اطلاعات ، سیکریٹری لاء اور دیگر نے بھی شرکت کی۔