نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خسرو نوریزی کی ملاقات

55

تاشقند،8نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے سیکرٹری جنرل خسرو نوریزی نے بدھ کو یہاں  16 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں  نےتجارت، رابطے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں  میں تنظیم کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات میں  بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

 سیکرٹری جنرل نے ای سی او کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او سیکرٹریٹ کے عزم کا یقین دلایا۔