وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ملک گیرصحت کے اہداف حاصل کریں گے، نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

119

 

اسلام آباد ،27 نومبر( اے پی پی ): نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے آج صوبائی وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہونے والے باہمی مشترکہ فیصلوں کا میڈیا میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے قومی سطح پر صحت کے مشترکہ اہداف ہر صورت حاصل کرے گا۔

نگران وزیر صحت نے بتایا کہ تمام صوبے این ایچ سی پی کے 432 ملین ڈالر زکے میگا پراجیکٹ میں اپنی شرکت اور تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ پاکستان ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا پروگرام شروع کر رہا ہے اور ملک گیر ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کے پروگرام میں ہر ممکن طور پر مسائل حل کریں گے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزیدکہا کہ انسدادِ پولیو میں جو مسائل ہیں وہ بھی حل کئے جائیں گے جبکہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام میں جدت لانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں کیونکہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کی بہتری سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے گا ۔