وہاڑی ؛ ذیابیطس سے بچاؤ کے عالمی دن پر تقریب، بچاؤ اور علاج پر گفتگو کی گئی

39

وہاڑی، 15نومبر(اے پی پی ): پاکستان سوسائٹی آف فزیکل تھراپی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے اشتراک سے ذیابیطس سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے بچاؤ اور علاج پر گفتگو کی۔

 تقریب سے خطاب میں سینئیر فزیشن ڈاکٹر طلعت بشیر کا کہنا تھا کہ 2021 میں پاکستان کی آبادی کا پانچواں حصہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کا تھا جو اب بڑھ کر ایک تہائی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہو گا ،ورزش کو معمول کا حصہ بنانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے سب سے ضروری آگاہی کا عمل ہے ۔

فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر اسماعیل نفیس نے فزیوتھراپی کے ذریعے ذیابیطس کے علاج پر گفتگو کی جبکہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اسامہ سلیم نے اس کے نفسیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

 پرنسپل یونیورسٹی ایجوکیشن ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا کہ طلباء و طالبات کو ذیابیطس بارے آگاہی ضروری ہے کیونکہ یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے۔