ٹنڈوآدم، 05 نومبر (اے پی پی) ٹنڈوآدم کے وارڈ 15 میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر ضمنی بلدیاتی انتخابات جاری ہیں۔جنرل کونسلر کی نشست پیپلز پارٹی کے حاجی صلاح الدین انصاری کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ٹنڈوآدم کے وارڈ 15 میں پیپلز پارٹی اور جی ڈے اے کے امیدوار میدان میں مدمقابل ہیں۔سابق جنرل کونسلر مرحوم حاجی صلاح الدین انصاری کے بیٹے اشرف الدین انصاری پیپلز پارٹی جبکہ غلام مصطفی ساند جی ڈے اے کیلے امیدوار ہیں۔ وارڈ 15 پر ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 3719 ہے،جس میں 2031 مرد اور 1688 خواتین شامل ہیں۔کل 11 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہین جس میں 7 مردوں کے لیے اور 4 خواتین کے لیے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ڈی ایس پی تعلقہ ٹنڈوآدم سیکیورٹی کے انتظامات پر معمور ہیں۔