پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز سے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا ؛ ہیڈ کوچ محتشم رشید

106

اسلام آباد ،30 نومبر(اے پی پی ): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر پریکٹس میچ کے حوالے سے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کو دو میچوں میں اچھی پریکٹس ملی اور کھلاڑیوں کو یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا ہے۔

محتشم رشید نے پریکٹس میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو پریشر کی صورتحال میں کھیلنے کا موقع ملا، دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کو لانے کا مقصد انہیں بین الاقوامی کرکٹ سے ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلا کر  تجربات سے سیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی علیحدہ ٹیمیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔