پاکپتن شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئیے  ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

33

پاکپتن، 16 نومبر ( اےپی پی): پاکپتن شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئیے  ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پاکپتن بھی شہر کو صاف رکھنے کے لئے مہم کا حصہ بن گئی ہے۔اس مہم کا مقصد شہر سے تجاوزات ہٹانے،گلی،محلوں اور بازاروں میں سٹریٹ لائٹس لگاکر شہر میں صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہے تا کہ شہریوں کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر نے میونسپل کمیٹی اور ضلعی افسران کے ہمراہ ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا.

ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر نے کہا کہ سات روزہ صفائی مہم کے ذریعے ناصرف پبلک مقامات کی صفائی کی جا رہی ہے بلکہ شہریوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی ترغیب دی جارہی ہے۔ہفتہ صفائی مہم سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہیں شہری بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔